Header Ads Widget

فضائل نماز ۔ Fazail e namaz

 *بسم اللہ الرحمٰن الرحیم*


بسم اللہ الرحمن الرحیم

فضائل نماز ۔ Fazail e namaz

*مفہوم حدیث*  

*ابو عثمان کہتے ہیں کہ میں حضرت سلمان رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کیساتھ ایک درخت کے نیچے تھا انہوں نے اس درخت کی ایک خشک ٹہنی پکڑ کر اس کو حرکت دی جس سے اس کے پتے گر گئے پھر مجھ سے کہنے لگے کہ ابوعثمان تم نے مجھ سے یہ نہ پوچھا کہ میں نے یہ کیوں کیا۔میں نے کہا بتا دیجئے کیوں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک دفعہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک درخت کے نیچے تھا آپ نے بھی درخت کی ایک خشک ٹہنی پکڑ کر اسی طرح کیا تھا۔جس سے اس ٹہنی کے پتے جھڑ گئے تھے پھر حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا تھا کہ سلمان پوچھتے نہیں کہ میں نے اس طرح کیوں کیا میں نے عرض کیا کہ بتا دیجئے کیوں کیا ۔ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا۔کہ جب مسلمان اچھی طرح سے وضو کرتا ہے۔ پھر پانچوں نمازیں پڑھتا ہے۔ تو اس کی خطائیں اس سے ایسی ہی گرجاتی ہیں۔ جیسے یہ پتے گرتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے قرآن کی آیت (اقم الصلوۃ طرفی النہار) تلاوت فرمائی جس کا ترجمہ یہ ہے. کہ قائم کر نماز کو دن کے دونوں سروں میں اور رات کے کچھ حصوں میں بیشک نیکیاں دور کر دیتی ہیں گناہوں کو،یہ نصیحت ہے تھے۔ماننے والوں کے لئے* ۔ 

*(رواہ احمد و النسائی والطبرانی )*

Post a Comment

0 Comments