Header Ads Widget

فاسٹ فوڈز کا بے دریغ استعمال اور انسانی زندگی پر اس کے مضر اثرات* (Fast food aur us ke Nuqsanat)

 "بسم اللہ الرحمن الرحیم" 


                        *فاسٹ فوڈز کا بے دریغ کا استعمال اور اس کے مضر اثرات* 


(اگر آپ چاہتے ہیں اچھی اور معلوماتی پوسٹس آپ کو ملتی رہیں تو آپ ہماری اس معلوماتی ویب سائٹ کو *سبسکرائب* کر لیجئے)


* **

                         موجودہ دور میں زندگی کی تیز رفتاری کی وجہ سے لوگ خصوصا نوجوانوں اور بچوں میں فاسٹ فوڈ کھانے کا رجحان بہت زیادہ ہے۔ فاسٹ فوڈ میں شامل ضرورت سے زیادہ کیلوریز بہت ہی خطرناک ہیں کیوں کہ اکثر لوگ بہت زیادہ کیلوریز (توانائی کے ہرارے) تو لے لیتے ہیں مگر اتنی محنت اور مشقت نہیں کرتے کہ فالتو کیلوریز ضائع ہو جائے۔ یہی فالتو کیلوریز موٹاپے کا سبب بنتی ہے جو کہ اس وقت پوری دنیا میں درد سر بنا ہوا ہے۔


*کیا کیا چیزیں فاسٹ فوڈز میں شمار ہوتی ہیں*


فاسٹ فوڈ میں پیزا برگر، سینڈوچ،پیٹیز،سویٹس اور اسی طرح کے دیگر لوازمات شامل ہیں اس کے علاوہ ہمارے یہاں دستیاب سموسے پکوڑے شوارما اور آلو کے چیپس بھی فاسٹ فوڈ میں شامل ہیں۔

* **

*فاسٹ فوڈز سے ہونے والی کچھ بیماریاں*

                                         "برگر کھانا ہماری صحت کے لیے بالکل ٹھیک نہیں ہے،برگر کھانے والے افراد میں ڈپریشن کا مسئلہ زیادہ ہوتا ہے پیزا برگر وغیرہ میں موجود بہت زیادہ کیلوریز انسان کو موٹا بھی کر سکتے ہیں اس کے علاوہ برگر، بند، شوارما بریڈ آور پیزا کی ڈو کے (پیڑے) قبض جلد ہضم نہ ہونے کے سبب قبض اور پیچش جیسی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ موٹاپے اور پیٹ کی بیماریوں کی وجہ سے بھی انسان ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے۔ 

اس بات کا پتہ چلا ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے والے افراد میں عام لوگوں کی نسبت ڈپریشن کی شرح %55 فیصد زیادہ ہے۔

                                 

 :چونکہ فاسٹ فوڈ جلد ہضم نہیں ہوتے اور معدے کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ ان میں موجود ضرورت سے زائد فیٹس کینسر،ذیابیطس اور دل کے مختلف امراض کا سبب بھی بنتے ہیں۔ اس کی تیاری کے دوران ناقص تیل اور دوسرے بہت سے کیمیائی اجزاء شامل کئے جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لئے نہایت تباہ کن ہیں۔ فاسٹ فوڈ بھوک لگنے کی حس کو بھی متاثر کرتے ہیں۔


*فاسٹ فوڈز اور چھوٹے بچے*

                    

    فاسٹ فوڈز، پیزا وغیرہ چھوٹے بچوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے کیونکہ ان کے جسم اور دماغ دونوں نشوونما کے عمل سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ فاسٹ فوڈز کے استعمال سے ان کی نشونما اور بڑھنے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔

مختصر یہ کہ انسانی جسم کے لیے پیزا میں شامل کئی اجزاء  کافی نقصان دہ ہیں۔ ایک بین الاقوامی میگزین تھوریکس میں شائع ہونے والے مضمون میں ہے۔ کہ جو افراد  فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں دمے اور الرجی کی بیماری بھی زیادہ ہوتی ہے۔

#click here to read this colmn in English#


#أقرأ ھنا للقرأة ھنا باللغة العربیہ#

Post a Comment

0 Comments