*بسم اللہ الرحمن الرحیم*
*" انار کے فوائد"*
انار ایک بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے قرآن مجید نے انار کو جنت کا پھل قرار دے کر مختلف مقامات پر اس کا ذکر کیا ہے انار کا ذکر قرآن مجید میں ہے۔
*"مفہوم القرآن"*
*انہیں میں میوے اور کھجوریں اور انار ہوں گے۔( سورۃ الرحمن 68)*
اللہ تعالی نے انار کی فضیلت بیان فرمائی ہے کہ انار جنت کا پھل ہے اور دنیا میں جو انار کا پھل ہے اللہ تعالی نے اس میں صحت کے اعتبار سے بڑے فوائد رکھے ہیں۔
*"معدے کی صفائی"*
*حضرت علی شیر خدا رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہے:*
*انار کھاؤ (اس کے اندرونی چھلکے کے ساتھ) اس میں معدے کی صفائی ہے۔*
(مسند احمد)
"میٹھے انار کے طبی فوائد"
*نیا خون بناتا ہے
*کھانسی میں مفید ہے۔
*دل و جگر کو قوت بخشتا ہے۔
*پیاس میں آرام و سکون دیتا ہے.
*کھٹے انار کے طبی فوائد*
*معدہ اور جگر کی گرمی کو سکون پہنچاتا ہے.
*یہ سینے کی سوزش کو مٹاتا ہے.
*پیشاب خوب لاتا ہے۔
*متلی اور کہ کو روکتا ہے
*شر بت انار کے طبی فوائد*
*بدن میں بہت جلد سرایت کر جاتا ہے۔
*بدن کو عمدہ انداز میں غذائیت دیتا ہے.
*انار کا رس نکال کر پینا قضائے حاجت میں نرمی پیدا کرتا ہے.
*انار اگرچہ مہنگا پھل ہے تاہم بازاری کھانوں اور نت نئے پھلوں کے رس سے سستا ہے یہ چونکہ موسمی پھل ہے اس لیے اس کو کم ازکم اس کے موسم میں ہی استعمال کیا جائے تاکہ بھرپور غذائیت حاصل ہو۔*
1 Comments
Good informtion..
ReplyDelete