Header Ads Widget

بحر الکاہل کے بارے میں حیرت انگیز معلومات۔ دنیا کا سب سے بڑا اور گہرا سمندر ۔

 بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم 


دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے گہرا سمندر بحرالکاہل  

دنیا کا سب سے گہرا سمندر ؟

دنیا کا سب سے بڑا سمندر؟

کونسے سمندر میں سب سے زیادہ مچھلیاں پائی جاتی ہیں؟

کونسا سمندر سارے خشکی کے حصے سے بھی بڑا ہے۔

دنیا کا سب سے گہرا اور بڑا سمندر


یہ دنیا کا سب سے بڑا سمندر ہے ۔ اس کا کل رقبہ 68 ملین مربع میل ہے ۔ یہ بحر منجمد شمالی سے لے کر بحرنجمد جنوبی تک پھیلا ہوا ہے ۔ یہ بحراوقیانوس سے دو گنا اور بحر ہند سے ڈھائی گنا بڑا ہے ۔ یہ زمین کے سارے خشکی کے حصے سے بڑا اور کل روۓ زمین کے ایک تہائی حصے پر چھایا ہوا ہے ۔

خط استوا پر اس کی چوڑائی دسں ہزار میل اور آبنائے بیرنگ سے لے کر انٹارکٹک سرکل تک اس کی لمبائی نو ہزار میل ہے۔اس کی  زیادہ سے زیادہ چوڑائی صرف چالیس میل رہ جاتی ہے ۔ اس کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی مین جنوب بجاۓ خط استوا کے ساتھ ساتھ ہے ۔ یہ بحراوقیانوس سے بذریعہ نہر پانامہ ملا ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ سی جنوبی کا کے جنوب میں بھی بحر اوقیانوس سے جا ملتا ہے ۔ 

اس بحر میں بہت سے بحیرے ہیں۔ جو اس کے کناروں کے قریب واقع ہیں ۔ یہ بحیرے زیادہ تر اس کے مغربی جانب ہیں ۔ان کے نام بحیرۂ اخوستک بحیرہ جاپان، بحیرہ زرد ، بحیرہ چین اور بھیر سلیبین ہیں ۔اس بحر پر بہت سے آتش فشانی جزائر کھڑے ہیں ۔ بحرالکاہل کی اوسط گہرائی دو سے ڈھائی میل کے درمیان سب سے زیادہ گہرائی جزیرہ منڈاناؤ یا گوام کے قریب پائی گئی ہے۔ جسے''ماریانہ ٹرینج ' ' کہتے ہیں ۔اس بحر میں تمام جزائرقوس نما ہیں ۔اس بحر کے سواحل سے اونچے اونچے پہاڑ پھیلے ہوئے ہیں۔ اور وہ زلزلوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں ، چونکہ اس بحر کی وسعت بہت زیادہ ہے اور اس کے سواحل کے ساتھ قدرتی بندرگاہیں بہت کم ہیں ، اس لیے یہ بین الاقوامی تجارت ومیل جول کی ایک بہت بڑی شاہراہ نہیں ہے ۔

Post a Comment

0 Comments