"بسم اللہ الرحمن الرحیم"
#زیتون بابرکت درخت،#اسلام_اور _طب میں اس کی اہمیت اور فوائد*
#click here to read this Article in English#
#انقرھنا لقرأءة ھذا المقال باللغة العربیة#
زیتون بابرکت درخت،اسلام اور طب میں اس کی اہمیت اور فوائد* |
"زیتون کرہ ارض پر موجود تمام نباتات میں سے قدیم ترین تصور کیا جاتا اور مانا جاتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پسند فرمایا اور اس کو استعمال کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ اور قرآن مجید میں بھی کئی مقامات پر اس کا ذکر آیا ہے۔
اللہ تعالی کا ارشاد ہے۔
ترجمہ: وہ چراغ ایسے برکت والے درخت یعنی زیتون سے روشن کیا جائے۔ (سورۃ النور آیت 35)
`
*بابرکت درخت*
زیتون کا درخت بڑا بابرکت درخت ہوتا ہے۔ اس میں اللہ تعالی نے بے شمار منافع اور رکھے ہیں اس کو چراغوں میں روشنی کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس کو روٹی کے ساتھ سالن کی جگہ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے پھل کو بطور لذت کے بھی کھایا جاتا ہے۔ (#تفسیر_مظہری) احادیث مبارکہ میں بھی زیتون اور #روغن_زیتون کے استعمال کی بڑی ترغیب آئی ہے چنانچہ حدیث میں آتا ہے۔
روغن زیتون کو کھاؤ بھی اور لگاؤ بھی یہ مبارک درخت سے نکلا ہوا تیل ہے۔ (جامعہ ترمذی)
+
++
#زیتون_کے_طبی_فوائد*
*زیتون مختلف قسم کا ہوتا ہے مگر ہر قسم کے زیتون میں فائدے ہی فائدے ہیں۔ زیتون کے طبی فوائد درج ذیل ہیں۔
*پسینہ بند کرتا ہے۔
*پیٹ کے کیڑوں کو نکالتا ہے۔ *حاجت میں آسانی پیدا کرتا ہے۔ *اس کی تمام قسموں سےجلد میں نرمی اور ملائمت پیدا ہوتی ہے۔
*زیتون سے سر کی #مالش کرنے سے #دماغ_کو_تقویت اور بالوں کی سفیدی ہوتی ہے۔ ` #پیٹ_کے_امراض میں بھی روغن زیتون کا استعمال بہت مفید ہے۔ *اس کے استعمال سے ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ *پیٹ سے غلیظ #مادے اور #کیڑے بھی باہر نکال دیتا ہے۔
*پیٹ کی سختی اور تناؤ کو ختم کرتا ہے اور پیٹ کو نرم کرتا ہے۔
*پیٹ درد کی شکایت بھی روغن زیتون کے استعمال سے دور ہو جاتی ہے۔
*آنتوں کی صفائی کے لیے زیتون کا تیل بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
*زیتون کا تیل پینے سے انتڑیوں کو بھی طاقت ملتی ہے۔اور اس سے #بھوک بھی لگتی ہے۔ ++
+
"اللہ تعالی نے زیتون اور روغن زیتون میں بہت سے فوائد رکھے ہیں۔ یہاں تک کہ #مہلک_بیماریوں میں بھی شفا کا ذریعہ ہے۔ اس لئے روغن زیتون کی بوتل ہر گھر کی زینت ہونی چاہیے۔
0 Comments