Header Ads Widget

ثرید کے فوائد اور اہمیت اسلام اور میڈیکل سائنس کی نظر میں (Sareed ke zabardast Fawaid aur ahmiayat)

 "بسم اللہ الرحمن الرحیم" 

*ثرید کے فوائد اور اہمیت اسلام اور میڈیکل سائنس کی نظر میں*
#click here to read this column in English#
قرأ ھنا للقرأة ھنا باللغة العربیة#
ثرید دو چیزوں سے مل کر بنتی ہے. روٹی اور گوشت روٹی تمام غذاؤں میں اعلی ترین غذا ہے. اور گوشت تمام سالنوں کا سردار ہے جب دونوں کو ملا دیا جائے تو پھر اس کی فضیلت کا پوچھنا ہی کیا۔         (زادالمیعاد طب النبوی صلی اللہ علیہ وسلم)            

ثرید کے فوائد اور اہمیت اسلام اور میڈیکل سائنس کی نظر میں
  
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے۔کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ کو تمام عورتوں پر ایسی ہی فضیلت حاصل ** *ہے جیسے ثرید کو تمام کھانوں پر فضیلت حاصل ہے۔ (بخاری شریف)

                "مذکورہ بالا حدیث میں ثرید کی ظاہری فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ ثرید تمام کھانوں سے بہتر کھانا ہے اور ظاہری فضیلت سے مراد ثرید کے کئی فوائد ہیں۔ کہ اس کا تیار کرنا آسان ہوتا ہے۔چبانے میں سہولت ہوتی ہے۔ ذائقہ دار اور لذیذ ہوتا ہے۔ اس کا تیار کرنا آسان ہوتا ہے۔اس کا نگلنا آسان ہوتا ہے۔ اس سے سیری بھی جلد ہو جاتی ہے اور طاقت سے بھرپور ہوتا ہے۔

*ثرید باعث برکت*
جس طرح  ثرید کے کھانے سے ہمیں مذکورہ بالامنافع حاصل ہوتے ہیں۔ اسی طرح ثرید کا کھانا برکت کا باعث ہے۔
"جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ثرید کو برکت والا کھانا ارشادفرمایاہے۔ اور ثرید کے لئے برکت کی دعا کی ہے۔

چنانچہ ایک حدیث مبارکہ میں ارشاد ہے۔
ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سحری اور ثرید (کے کھانے میں) برکت کی دعا کی ہے۔(مسند احمد)* **
              
*ثرید کے طبی فوائد*
  *آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔
*ثرید کے ٹکڑے پیٹ اور معدے کے لئے بہت مفید ہیں۔
*جسم اور اعصاب کو قوت بخشتا ہے۔کیونکہ ثرید میں روٹی اور گوشت جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں۔
لہذا ہمیں چاہیے کہ ثرید کھائیں اور اپنے معزز مہمانوں کا بھی ثرید سے اکرام کریں۔ سنت پر  بھی عمل ہو جائے گا اور مذکورہ بالا فوائد بھی حاصل ہوں گے گے۔
اگر کالم اچھا لگیں تو شئیر ضرور کیجئے۔

Post a Comment

0 Comments