"بسم اللہ الرحمن الرحیم"
*صحت مند ،کامیاب اور بہترین زندگی گزارنے کے لیے چند اہم اور مفید مشورے*
#click here to read this article in English#
#انقرھنا لقرأءة ھذا المقال باللغة العربیة#
*کھانا کیسا کھائیں*
*تمام احتیاطی تدابیر اپنی جگہ لیکن میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ کھانا کم کھانے کی عادت ڈالیں۔ آپ جتنا سادہ اور کم کھاتے ہیں، بیماری کے خلاف آپ کا تحفظ اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔ یاد رکھیں کہ لوگ بھوک سے نہیں مرتے۔زیادہ کھانے سے بیماریوں کا شکار ہو کر مرتے ہیں.
صحت مند ،کامیاب اور بہترین زندگی گزارنے کے لیے چند اہم اور مفید مشورے* |
۔
دوسری بات، آپ جتنی زیادہ ورزش کریں گے، آپ کی زندگی اتنی ہی صحت مند ہوگی۔ آپ دن میں دو بار، صبح اور شام کو تیز واک کر سکتے ہیں۔ اگر تیز دوڑ سکتے ہیں تو دوڑیں۔ یا دیگر کوئی ایکسر سائز کریں۔
*ان چیزوں سے سختی سے پرہیز کیجئے*
سگریٹ نوشی، شراب اور مٹھائیاں،کولڈ ڈرنکس 100 فیصد چھوڑ دیں، یہ آپ کو قبر تک لے جائیں گے۔
*غذائیت سے بھرپور غذا*
"کھانا بے شک کم کھائیں لیکن لیکن وہ غذائیت سے بھرپور ہو۔کھائیں۔ روزانہ سبز سلاد کھائیں۔ کم از کم پانچ لیٹر پانی پیئے۔ * *دو یا تین کپ سے زیادہ چائے نہ پیں۔سبز چائے پیتے رہیں۔*
*زیادہ سوچنا، فکر اور درگزر*
زیادہ فکر،ٹییشن دنیا کی سب سے مہلک بیماری ہے۔ جب تک آپ زندہ رہ سکتے ہیں، چاہے آپ کو اپنے بہترین دوستوں اور رشتہ داروں کو چھوڑنا پڑے، ہر روز صاف دل کے ساتھ سوئیں، لوگوں سے معافی مانگتے رہیں۔ اور لوگوں کو معاف کرتے رہیں، زندگی اچھی گزرے گی۔* **
*اپنی دولت اپنے پے اور اچھے کاموں میں لگائیں*
"آپ جو کماتے ہیں اسے استعمال کریں "اگر آپ اپنی دولت اپنے پے اور اچھے کاموں میں استعمال نہیں کریں گے۔ تو یہ دوسروں کے کام آئی گا اور دوسرے اسے کرائے پے لی ہوئی سائیکل کی طرح ضائع کریں گے۔بے دردی سے لٹائیں گے"
*تنہائی اور اللہ تعالی کا شکر*
:تنہائی دنیا کے تمام دکھوں کی بہترین دوا ہے، اور آخری بات کہ، اللہ نے جو کچھ آپ کو دیا ہے اس کا شکر ادا کریں، یقین رکھیں کہ آپ جیسے بھی ہیں، یہ آپ پر اللہ کی ایک خاص نعمت ہے،آپ ہزاروں سے اچھے ہین۔ اس لیے شکر گزار بنیں۔ جو کچھ حاصل کیا اس کے لیے اور جو نہیں ملا اس پر غم نہ کرو۔
آپ کی زندگی خوشگوار گزرے گی ورنہ دنیا جہنم سے بھی بدتر ہو جائے گی اور ایک اور بات یہ ہے کہ انسان کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو اور کتنا ہی کامیاب کیوں نہ ہو وہ انسان ہی رہتا ہے اور انسان غلطیوں کا نمونہ ہے اس لیے اپنے آپ کو انسان سمجھیں۔
خدا نہیں بنو "اس کائنات میں صرف ایک خدا ہے اور بس!"
0 Comments