"بسم اللہ الرحمن الرحیم"
#Click here to read this column in English#
#انقر ھنا لقرأءة ھذا العمود باللغة العربیة#
* **
"سرکہ کی اہمیت اور فضیلت اسلام اور میڈیکل سائنس کی نظر میں"
سرکہ کو اسلام میں اہم مقام حاصل ہے۔ جبکہ وہ متعینہ طریقے پر تیار کیا گیا ہوں۔#
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔
"سرکہ کیا ہی عمدہ سالن ہے۔ اے اللہ! سرکے میں برکت عطا کر، اس لیے کہ مجھ سے پہلے یہ تمام انبیا کا سالن تھا اور جس گھر میں سرکہ ہوں وہ گھر (والے) محتاج نہیں۔
(سنن_ابن_ماجہ#)
* **
مذکورہ حدیث سے سرکہ کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ایک تو اسے بہترین سالن فرمایا گیا،پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں برکت کی دعا فرما کر اس کی فضیلت میں اضافہ کر دیا۔پھر یہ کی سرکہ تمام انبیاء علیہم السلام کی سنت رہا ہے۔ ایک چیز میں اتنے سارے فوائد اکٹھے ہو گئے۔اب تو ضرور اسے اپنے کھانوں میں استعمال کرنا چاہیے۔ جبکہ یہ باآسانی دستیاب بھی ہو۔
"سرکے_کے_طبی_فوائد#"
سرکہ کے بہت سے فوائد ہیں:
تلی کے لئے نافع ہے#
حاجت میں آسانی کرتا ہے#
بلغم کا دشمن ہے#
خون پتلا کرتا ہے#
معدے کی صفائی کرتا ہے#
ہاضمے کے لیے معاون ہے#
بھوک کی خواہش پیدا کرتا ہے#
* **معدے کے لیے خوشگوار ہے*
بھاری قسم کی غذاؤں کو #جلد_ہضم کرتا ہے* سرکہ گرم کرکے اس کی کلی کی جائے تو #دانتوں کے درد کو ختم کرتا ہے۔ اور #مسوڑوں کو مضبوط کرتا ہے*
(زاد المعاد طب النبوی)
ان کے علاوہ سرکہ کھانے میں لذیذ اور #ذائقہ_دار بھی ہے اس لئے کھانے کے ساتھ #چٹنی اچار کی طرح اسے بھی دست_خوان پر رکھا جائے اور چند قطرے #لیموں ڈال کر کھایا جائے۔#
فائدہ:
آج کل جو مروجہ #مصنوعی_سرکہ ہوتا ہے وہ زیادہ فائدہ مند نہیں ہے۔ حدیث مبارکہ میں جس کا تذکرہ ہے وہ دیسی طریقے سے تیار کیا جاتا ہے۔جس سے اگر آپ کو #دیسی_سرکہ میسر نہیں۔ تو سیب کے رس کا سرکہ لیں یہ سرکہ تمام سرکوں میں سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔
0 Comments