"بسم اللہ الرحمن الرحیم"
*کیا دودھ ایک مکمل غذا ہے۔قرآن مجید،حدیث مبارکہ اور طب اور سائنس اس بارے میں کیا کہتے ہیں*
*دودھ*
ہم سب اپنی زندگی کے سفر کا آغاز دودھ ہی سے کرتے ہیں۔ نوزائیدہ بچوں کے لئے دودھ ایک مکمل غذا ہے فطرت نے ماں کے دودھ میں وہ تمام بنیادی غذائی اجزا جمع کر دیئے ہیں جو بچے کی نشونما کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ گاۓ،بھینس کا دودھ ماں کے دودھ سے ذرا مختلف ہوتا ہے اور شیر خوارگی کے بعد بچپن سے لے کر بڑھاپے تک بہترین غذائیت مہیا کرتا ہے۔
*دودھ کی اہمیت*
طویل مشاہدئے کے بعد دنیا بھر میں دودھ کی اہمیت اور قدر و قیمت کو تسلیم کیا گیا ہے۔
دودھ کے بارے میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے قرآن مجید میں ترجمہ:
اور ان مویشیوں کے پیٹ میں جو گوبر اور خون ہے اس کے درمیان میں سے صاف دودھ ہم تم کو پینے کے لئے کے لیے دیتے ہیں۔
(سورہ النحل 66)
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔جانور جو گھاس کھاتا ہے جب اس کے معدے میں جمع ہو جاتی ہے تو معدہ اس کو پکاتا ہے معدے کے اس عمل سے غذا کا فصلہ نیچے بیٹھ جاتا ہے۔ اوپر دودھ ہو جاتا ہے اور اس کے اوپر خون پھر قدرت نے یہ کام جگر کے سپرد کیا ہے کہ ان تینوں قسمون کے اوپر الگ الگ ان کے مقامات میں تقسیم کر دیتا ہے، خون کو الگ کرکے رگوں میں منتقل کر دیتا ہے اور دودھ کو الگ کر کے جانور کے تھنوں میں پہنچا دیتا ہے اور اب معدے میں صرف فضلہ باقی رہ جاتا ہے جو گوبر کی صورت میں نکلتا ہے۔
*دودھ صرف مشروب ہی نہیں*
"دودھ صرف مشروب ہی نہیں بلکہ اس میں اللہ تبارک وتعالیکی طرف سے نے غذائیت،طاقت(انرجی) بھی بھرپور انداز مین موجود ہے۔
چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔
کوئی مشروب ایسا نہیں جو غذا کی بھی کفایت کرے گا (غذا کے لیے بھی کافی ہو جائے) سوائے دودھ کے۔
( سنن ابی داؤد)
اسی لیے بچوں کی نشوونما خالچ دودھ سے ہوجاتی ہے مریضوں کے لئے بھی بہترین غذا ہے انسان دودھ پی کر ایسے ہی زندگی گزار سکتا ہے جیسے کھانا کھا کر زندگی گزارتا ہے۔
*دودھ کے طبی فوائد*
*دودھ عمدہ خون پیدا کرتا ہے
*خشک بدن کو شاداب بناتا ہے۔
*سینے اور پھیپھڑے کے لیے موافق ہے۔
*شکر کے ساتھ اس کو پینے سے رنگ نکھرتا ہے۔
*موتیا کے مریضوں کے لیے عمدہ غذا ہے۔
تازہ دودھ جماع کے ضرر( نقصان/کمی ) کی تلافی کرتا ہے۔
*وساوس،رنج و غم(مالیخولیاں کی) کی بیماریوں کے لیے بہت نفع بخش ہے۔
* اگر اس میں شہد ملا کر پیاجائے تو اندرونی زخموں کوخراب اجزاء کے ملنے سے بچاتا ہے۔
#click here to read this Article in English#
#انقر ھنا لقرأءة ھذا المقال باللغة العربیة#
۔اگر بلاگ پسند آئے تو اگے ضرور شئیر کیجئے۔
0 Comments