"بسم اللہ الرحمن الرحیم"
آج سے ہم جلیل القدر انبیاء علیہ السلام کے بارے میں معلوماتی سلسلہ شروع کررہے ہیں۔اس میں 30 کے قریب انبیاء علیہ السلام کے بارے میں دستیاب مستند معلومات آپ کو پہنچائی جائے گی۔
(آپ سے گذارش ہے کے ھماری اس معلوماتی ویب سائٹ کو سبسکرائب کر لیجئے تا کہ آپ تک تمام معلومات باآسانی پہنچ سکیں۔)
ہابیل کی موت نے حضرت آدم
علیہ السلام کو حد درجے غم زدہ کر دیا تھا ان حالات میں اللہ تعالی نے ایک فرزند عطا فرمایا۔
آپ نے اس کا نام شیث رکھا۔
حضرت شیث علیہ السلام کا ذکر قرآن مجید میں نہیں آیا البتہ تفاسیر میں آپ کا ذکر ملتا ہے۔
شیث علیہ السلام بہت خوبصورت تھے۔ بلکہ آپ حضرت آدم علیہ السلام کی تمام اولاد سے زیادہ حسین و جمیل تھے۔
حضرت شیث علیہ السلام پر چند آسمانی صحیفے بھی اترے تھے۔ آپ ہابیل کی شہادت کے پانچ سو سال بعد پیدا ہوئے ۔ آپ شکل و صورت اور سیرت کے اعتبار سے حضرت آدم علیہ السلام سے مشابہت رکھتے تھے اپنی وفات سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام نے حضرت شیث علیہ السلام کو اپنا جانشین مقرر فرمایا تھا۔
شیث علیہ السلام حضرت آدم علیہ السلام سے جنت کا ذکر سنتے رہتے تھے آپ کے زمانے میں لوگ دو گروہوں میں بٹ گئے تھے ایک گروہ جو آپ کا فرمانبردار تھا دوسرا گروہ وہ تھا جو قابیل کی اولاد کا پیروکار تھا تھا جو قابیل کی اولاد کا پیروکار تھا حضرت شیث علیہ السلام لوگوں کو یہ نصیحت فرمایا کرتے تھے۔
"سچا مومن وہ ہوتا ہے جس میں یہ باتیں پائی جائیں، اللہ کو پہچاننا ،نیک اور بد کو پہچاننا ،بادشاہ وقت کا حکم ماننا، ماں باپ کا من پہچاننا اور ان کی خدمت کرنا صلہ رحمی کرنا لوگوں سے نیکی اور ان سے محبت کرنا۔غصے کو زیادہ نہ بڑھانا، محتاجوں اور مسکینوں کی مدد کرنا۔ ان پر رحم کرنا گناہوں سے پرہیز کرنا، مصیبت پر صبر کرنا نعمت پر شکر کرنا۔(معارج النبوت)
یہ تھی آپ کی نصیحتیں۔تفسیر عزیزی میں ہے کہ آپ پر پچاس صحیفے اترے تھے۔ جب آپ کا وقت پورا ہو گیا تو اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ بعض کتابوں میں ہے آپ کی عمر نو سو بارہ سال تھی۔
0 Comments