*بسم اللہ الرحمن الرحیم*
" گوشت کے فوائد اسلام اور سائنس کی نظر میں"
اللہ تعالی نے انسان کو بے شمار نعمتیں عنایت فرمائی ہیں ہے۔ اچھی غذا بھی اللہ تعالی کی طرف سے انسان کے لیے بہترین عطیہ ہیں۔ اور ان میں سے گوشت بہت عمدہ غذا ہے، جو لذیذ بھی ہے اور گوشت کے استعمال سے جسم کی توانائی قوت اور طاقت بھی ملتی ہے اور صاف خون بھی پیدا ہوتا ہے۔
۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گوشت بے حد مرغوب تھا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گوشت کو بہترین سالن اور کھانوں کا سردار قرار دیا ہے۔
چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے دنیا اور جنت کے کھانوں کا سردار گوشت ہے (سنن ابن ماجہ)
"گوشت کے طبی فوائد"
*پیٹ کم کرتا ہے۔
*بینائی میں قوت آتی ہے۔
*خون صالح پیدا کرتا ہے۔
*گوشت صحت بخش غذا ہے اس کے کھانے سے قوت اور طاقت پیدا ہوتی ہے ۔
*دستی کے گوشت*
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دستی کا گوشت دانت سے تناول فرمایا۔
(صحیح بخاری)
*دستی کے گوشت کے طبی فوائد*
*ہلکی غڈا ہے۔
*جلدی ہظم ہوتا ہے۔
*غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔
*نوٹ* گوشت کی مختلف قسمیں ہیں ہر ایک کی اپنی تاثیر ہے اور ہر انسان کی طبیعت بھی مختلف ہوتی ہے اس کے استعمال کے سلسلے میں اپنے معالج سے رجوع کریں اور ان کس استعمال کریں کریں۔
*شوربے والا گوشت اور لوکی*
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں ایک درزی صحابی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کھانے کی دعوت کی میں بھی آپ کے ساتھ گیا انہوں نے جو کی روٹی اور گوشت کا شوربہ پیش کیا جس میں لوکی پڑی تھی، میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم برتن کے چاروں طرف سے لوکی کو تلاش کر رہے تھے اس دن سے میں (انس بن مالک) بھی محبت کرنے لگا۔ (لوکی رغبت سے کھانے لگا)۔
(صحیح البخاری)
*شوربے والا گوشت اور لوکی کے طبی فوائد*
یہ سالن فرحت بخش ہوتا ہے۔ اس کی ٹھنڈک گوشت کی حرارت کو دور کرتی ہے اور گوشت کی حرارت اس کی رطوبت کو ختم کردیتی ہے۔
قبض کشا ہے*
*پیاس کو کم کرتا ہے۔
*گرمی کے سر درد کو دور کرتا ہے۔
*پیٹ کو نرم کرتا ہے۔
0 Comments