Header Ads Widget

دل کا دورے کی علامات اور وجوہات (Dill ke Douray ki Alamat aur wajohat)

"بسمہ اللہ الرحمن الرحیم"

"*دل کا دورہ وجوہات اور علامات"*

دل کا دورہ وہ حالت ہے۔ جن میں شریانوں کی دیواروں میں اعلی درجے کا فیٹی ایسڈ (کولیسٹرول) جمع ہو جاتا ہے۔ جو خون کے دباؤ کو بڑھا دیتا ہے یہ شریانیں آکسیجن سے بھرپور خون دل تک پہنچاتی ہیں۔ اس جماو کی وجہ سے دل کی شریانوں میں سے گذرنے والے خون کے بہاو کا راستہ بند ہوجاتا ہے۔ اگر خون کا بہاو جلدی سے یا دوبارہ جاری نہ ہو پھر دل کے عضلات کا حصہ مرنے لگتا ہے۔


                "دل کے دورے کی علامتیں مختلف لوگوں میں مختلف ہوتی ہیں"

*دل کے دورے کی سب سے زیادہ عام علامات*                            
   *سینے میں درد یا بے چینی محسوس کرنا۔
*جسم کے اوپری حصے میں بےچینی۔
*سانس لینے میں دقت۔
*ٹھنڈے پسینے آنا۔
*عام طور پر کسی بھی وجہ کے بغیر تھکاوٹ محسوس کرنا بعض اوقات تھکن کا احساس رہتا ہے۔
*چکر اور متلی آنا۔
*ہلکا سا درد۔

*دل کے دورے کی تشخیص مختلف ٹیسٹ جیسا کہ الیکٹروکارڈیوگرام (ای سی جی)،

خون کے ٹیسٹ اور ایکوکارڈیو گرافی (جسے عام طور پر ایکو ٹیسٹ کہتے ہیں) کہ ذریعے کی جاتی ہے۔

اگر آپ کا زندگی گزارنے کا طریقہ صحت بخش ہے ہے اور خاندان کے افراد کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں تو پھر دل کا دورہ نہیں پڑ سکتا۔ انشاءاللہ

*دل کے دورے کی کچھ وجوہات*

دل کے دورے کو سائنسی زبان میں مائیوکار ڈیل انفریکشن کہتے ہیں۔ *کولیسٹرول کے علاوہ دل کے دورے کی مختلف وجوہات ہیں جن میں سے چند یہ ہیں۔
* سگریٹ نوشی۔
*ذہنی دباؤ کا بڑھنا۔
۔طبعی سرگرمیوں کا نہ ہونا یعنی جیسے ورزش یا واک کا نہ کرنا۔

*اگر بلاگ پسند ائے تو شئیر ضرور کیجئے ہو سکتا ہے اپ کسی کی جان بچانے کا ذریعہ بن جائیں*

Post a Comment

0 Comments