حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو شہد اور میٹھی چیز" بہت پسند تھی" ز*
احادیث مبارکہ میں شہد کے استعمال پر بڑا زور دیا گیا ہے،سب سے بڑھ کر تو یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہد کو بہت پسند فرماتے تھے۔ چناں چہ ایک حدیث مبارکہ میں آتا ہے:
"حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو حلوا(میٹھی چیز) اور شہد بہت پسند تھا۔
(صحیح البخاری)
*مسلمانوں کے لیے اعزاز*
ایک مسلمان کے لیے اس سے بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ شہد اللہ تعالی کے سچے رسول اور اس کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ غذا ہے۔اور اس کے خواص اور فوائد تو الگ حاصل ہوتے رہیں گئے، اس لیےہر مسلمان مرد و عورت کو خوب اہتمام کے ساتھ شہد کو اپنے کھانوں میں استعمال کرنا چاہئے، تاکہ ہم بھی اس کے ہر قسم کے خواص سےفائدہ اٹھا سکیں۔
*بیماریوں سے حفاظت*
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جو شخص ہر ماہ تین دن صبح کو شہد چاٹ لیا کرے وہ تمام بری بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔
(سنن ابن ماجہ)
اس حدیث میں وضاحت کے ساتھ مذکور ہے کہ شہد تمام بڑی بیماریوں سے بچنے کا ذریعہ ہے،صرف یہی نہیں بلکہ اندرونی اور بیرونی استعمال دونوں میں مفید ہے،بچوں سے لے کر بوڑھوں تک کے لیے مفید صحت ہے، شہد غذا کے موقع پر غذا ، دوا
کے وقت دوا اور شربت کی جگہ شربت ہے،اسی لیے شہد غیر معمولی منافع کا حامل ہے
۔
*ایک ضروری بات*
البتہ یہ بات ضرور مدنظر رہے کہ اصلی شہد استعمال کیا جائے، بعض اوقات چینی کے بنے ہوئے شہد استعمال کیے جاتے ہیں جو دوا کے بجائے نقصاندہ ثابت ہوتے ہیں۔
*بلاگ پسند ائے تو شئیر ضرور کیجئے*
0 Comments