*بسم اللہ الرحمن الرحیم*
*نیاگرا آبشار*
براعظم شمالی امریکہ میں کینیڈا اور امریکہ کی سرحد پر واقع دنیا کی مشہور ترین آبشار ہے۔جسے اللہ رب العالمین کے تحلیق کردہ حسن فطرت کا عظیم شاہکار اور دنیا کے قدرتی عجائبات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ آبشار کینیڈا کے صوبے اونٹاریو اور امریکہ کی ریاست نیویارک کے درمیان واقع ہے۔
*آبشار کی دریافت*
اسے پہلی بار 1678 لوئس ہپی پن نے دریافت کیا۔ 1759 سیورڈی لاسالی نے یہاں ایک قلعہ " فورٹ کاؤنٹی: قائم کیا۔ جس کا نام بعد ازاں فورٹ نیاگرا ہو گیا۔
انگریزوں نے سر ولیم جانسن کی زیر قیادت جنگ میں یہ قلعہ فرانسیسیوں سے چھینا۔ 1819 میں دریائے نیاگرہ کو امریکہ اور کینیڈا کے درمیان سرحد تسلیم کر لیا گیا اور پھر 1892 میں یہ شہر کا روپ اختیار کر گیا۔
*نیاگرا آبشار کیسے پہنچیں*
امریکہ اور کینیڈا سے بذریعہ ہوائی جہاز،سڑک یا ریل گاڑی نیاگرا پہنچاجا سکتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بذریعہ نیاگرا رابطہ ریل سے ہی ہے جہاں دریائے نیاگرہ پر دو پل واقع ہیں۔ جن میں سے "قوس قزح پل" بہت مقبول ہے جو 1941 میں تعمیر ہوا اور اس کا تعمیراتی حسن آج بھی برقرار ہے قوسی شکل میں تعمیر کردہ یہ پل امریکہ اور کینیڈا کے درمیان مصروف ترین گذرگاھ ہے۔آبشار کا زیادہ خوبصورت حصہ کینیڈا کی جانب ہے۔جس کے لیے قوس قزح پل سے بذریعہ گاڑی یا پیدل کینیڈا میں داخل ہوا جا سکتا ہے امریکہ اور کینیڈا کے شہریوں کو سرحد عبور کرنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی جب کہ دیگر ممالک کے باشندوں کے لیے ویزا لازمی ہے ہے۔
*نیاگرا آبشار کے حصے*
دریائے نیاگرا امریکہ کی عظیم جھیلوں میں سے دو جھیلوں ایری اور اونٹاریو کو آپس میں ملاتا ہے۔اس دریا میں واقع جزیرہ گوٹ دریائے نیاگرہ کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے جس سے نیاگرا کی عظیم آبشاریں جنم لیتی ہیں۔دراصل نیاگرا آبشار کے تین بڑے حصے ہیں۔جن میں سب سے بڑا اور متاثر کن کینیڈین حصے کی جانب ہے۔اور گھوڑئے کی نعل کی شکل میں ہونے کے باعث ہارس شو کہلاتا ہے۔ اس آبشار کی لمبائی ایک سو تہتر فٹ اور چوڑائی 25 سو فٹ ہے امریکہ کی جانب بہنے والے آبشار کو امریکی آبشار کہتے ہیں،جس کی لمبائی ایک سو بیاسی فٹ ہے چوڑائی گیارہ سو فٹ ہے۔ تیسری نسبتا چھوٹی آبشار برائیڈل کہلاتی ہے ان تینوں آبشاروں سے فی سیکنڈ 202،0000 مکعب فٹ پانی گرتا ہے۔یعنی ایک منٹ میں تقریبن ساٹھ لاکھ مکعب فٹ پانی 180 فٹ کی بلندی سے نیچے گرتا ہے۔ اور اسی عظیم نظارے کو دیکھنے کے لیے ہی دنیا بھر سے اندازن 40 لاکھ سیاح ہر سال نیاگرا آبشار کا رح کرتے ہیں۔ فضائی نظارہ کروانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی پروازیں ہوتی ہیں۔
*نیاگرا آبشار قومی پارک*
نیا گرا آبشار کا علاقہ دونوں ممالک میں قومی پارک کا درجہ رکھتا ہے اور امریکہ میں نیاگرا ریزرویشن اسٹیٹ پارک اور کینیڈا میں ملکہ وکٹوریہ نیاگرا پارک کہلاتا ہے اس پارک کو جو جو ا1885 میں امریکی حکومت نے اپنے زیر انتظام لیا تھا یہ پارک 107 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ جب کہ ملکہ وکٹوریا پارک 154 ایکڑ رقبے پر محیط ہے اپنے شاندار حسن کی بدولت اہم ترین سیاحتی مقام ہونے کے علاوہ یہ آبشار اونٹاریو اور نیویارک کے لیے پن بجلی کے بڑے وسیلے کا باعث بھی ہے ہے
0 Comments