Header Ads Widget

مسواک کی اہمیت،فضائل وا فوائد (Miswak ki Ahmiayat,Fazail wa Fawaid)

 "بسم اللہ الرحمن الرحیم"

 

  *مسواک کے فضائل و فوائد*


 مسواک کے وہ فضائل جن کو کو ائمہ کرام رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہم، نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما اور حضرت عطاء رحمۃ اللہ سے نکل کیا ہے یہ ہیں۔۔


** *

وہ فرماتے ہیں کہ مسواک کو لازم کر لو اس سے غافل نہ رہو اس پر مداومت کرتے رہو۔* اس میں اللہ تعالی کی خوشنودی ہے۔* اور اس سے نماز کا ثواب 99 سے چار سو گناہ بڑھ جاتا ہے۔* اور ہمیشہ مسواک کرنے سے  کشادگی اور مالداری پیدا ہوتی ہے۔* روزی آسان ہو جاتی ہے۔* منہ پاکیزہ اور مسوڑھے مضبوط کر دیتی ہے*

 درد سر کو اور سر کی تمام رگوں کو سکون ہو جاتا ہے۔ کوئی ساکن حرکت نہیں کرتی اور نہ ہی کوئی حرکت کرنے والی رگ ساکن ہوتی ہے۔*

 بلغم کودور کرتی ہے۔*دانتوں کو مضبوط کرتی ہے۔معدہ کو درست اور طاقتور بناتی ہے۔* 


 *انسان کی فصاحت وبلاغت اور قوت حافظ کو بڑھاتی ہیں۔ دل کو پاک کرتی ہے۔

*نیکیوں میں اضافہ کرواتی ہے۔ فرشتے خوش ہوتے ہیں اور اس کے چہرے پر ایک نور ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ مصافحہ کرتے ہیں اور جب وہ نماز کے لیے نکلتا ہے تو فرشتے اس کے پیچھے پیچھے چلتے ہیں اور جب وہ مسجد سے نکلتا ہے تو عرش کو اٹھانے والے فرشتے اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور انبیاء اور رسول اس کے لیے مغفرت طلب کرتے ہیں۔ *

Post a Comment

0 Comments