بسم اللہ الرحمن الرحیم
کشمش کی اہمیت اور فوائد
` تازہ اور پکا ہوا اور جب خشک ہو جائے تو کشمش کہا جاتا ہے۔
حدیث شریف میں آتا ہے
*نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالی عنہ کے گھر میں داخل ہوئے انہوں نے کشمش پیش کی آپ نے کشمش کھائی اور جب کھانے سے فارغ ہوگئے تو اکرام کی دعا دی۔* (مسند احمد)
*کشمش کے طبی فوائد*
*پیٹ کو نرم کرتی ہے۔
*معدے کو مضبوط بناتی ہے۔
*کشمش کھانسی میں خاصی مفید ہے۔
*جگر اور تلی کو طاقت دیتی ہے۔
*حلق، سینہ،پھیپھڑے، مثانہ اور گردے کے درد کو ختم کرتی ہے۔
*وہ لوگ جنہیں بلغم کی شکایت رہتی ہے ان کے لیے فائدہ مند ہے۔
*قوت حافظہ میں معاون*
*امام زہری رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے جو شخص حدیث یاد کرنا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ کشمش کھائے*۔
*صرف حدیث ہی نہیں بلکہ قرآن کریم کو یاد کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے اور جب حافظہ کو قوی ہوگا تو ہر چیز کو یاد کرنا آسان ہوگا اس لیے خصوصیت سے بچوں کو اس کے کھانے کا عادی بنانا چاہیے اور صبح شام ڈاکٹروں کی اجازت سے انہیں کشمش کھانے کا شوقین بنائیں۔*
*مہنگی اور مضر ٹافیوں اور چاکلیٹ کے مقابلے میں ایسی قدرتی غذائیں آپ کے بچوں کے تعلیمی سفر میں معاون ثابت ہوں گی۔*
*اکثر لوگ گھروں میں خشک میوہ رکھنے کے عادی ہوتے ہیں اور اس سے وقتا فوقتا کھاتے رہتے ہیں اگر ان میں کشمش کو بھی شامل کر لیا جائے خصوصا ناشتے کا حصہ بنا لیا جائے تو ذائقے اور لذت کے ساتھ ساتھ طبی فائدے بھی حاصل ہوتے ہیں۔*
0 Comments