Header Ads Widget

کھجور اور چھوہارے کے حیرت انگیز فوائد

 *بسم اللہ الرحمن الرحیم*

*کھجور اور چھوہارے کے حیرت انگیز فوائد*

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وقتافوقتا کھجور استعمال فرمائی ہے اور طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تر کھجور بھی کھائی ہے اور خشک کھجور بھی استعمال فرمائی ہے۔


۔

*عجوہ کھجور*

کھجوروں میں عجوہ کھجور قابل ذکر ہے عجوہ کھجور تمام کھجوروں میں عمدہ ترین اور اعلیٰ قسم کی کھجور ہے۔ انتہائی لذیذ اور مزے دار ہوتی ہے جسم اور قوت کے لئے موضوع ہے۔

*عجوہ کھجور کے فوائد*

  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے صبح کے وقت عجوہ کھجور کے سات دانے کھا لئے، اس کو اس دن زہر اور جادو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔(صحیح بخاری)
اس حدیث شریف میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کے وقت سات عدد عجوہ کھجور کھانے کے دو خاص فائدے بیان فرمائے ہیں
(نمبر1) زہر سے حفاظت
(نمبر 2) جادو سے حفاظت

اس کے علاوہ عام کھجور کے استعمال سے جو فوائد حاصل ہوتے ہیں عجوہ کھجور کے استعمال سے وہ فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں جن کی تفصیل آگے آرہی ہے۔

حدیث مبارکہ سے ایک سبق ملتا ہے اور وہ سبق یہ ہے ہے کہ جس کسی کو بھی اللہ تعالی نے استطاعت دی ہو اس کو چاہیے کہ صبح نہار منہ ناشتے میں سات عدد عجوہ کھجور شامل کرے۔ تاکہ وہ زہر اور جادو کے اثر سے محفوظ رہے۔


۔

*کھجور کے طبی فوائد*

تازہ کھجور  کے بہت سے فوائد جو اطباء سے منقول ہیں:
1۔ جسم کو تروتازہ بناتی ہے۔
  2۔ نشہ آور اشیاء کے لئے مفید ہے۔
3 بدن کے لیے انتہائی نفع بخش ہے۔
4۔ جگر اور پورے جسم کو طاقت دیتی ہے۔
5۔ قوت باہ یعنی مردانہ طاقت میں اضافہ کرتی ہے۔
  6۔ قدرتی شکر پیدا کرتی ہے جو فورا  جزو بدن بن جاتی ہے۔  7 ۔ کھجور کا مزاج گرم ہوتا ہے اس لیے یہ ٹھنڈے معدو کو قوت بخشتی ہے۔
8۔ ضعف قلب،حیض، آنتوں کے امراض بچوں کے امراض، نشہ آور اشیاء کے لیے مفید ہے۔
  8۔کھجور کھانے سے آپ کے بلڈ کاؤنٹ میں اضافہ ہوتا ہے۔
10۔غذایت خصوصن وٹامن سے بھرپور ہے اور جلد ہی جزو بدن بن جاتی ہے۔ اس طرح دن بھر میں وقفے وقفے سے جو توانائی خرچ ہوتی ہے یہ ان کا نعم البدل بن جاتی ہے جسم میں چستی و توانائی آجاتی ہے۔

*چھوہارا اور اس کے فوائد*

کھجور جب سوکھ جاتی ہے تو 4چھوہارے کی شکل اختیار کر لیتی ہے اس میں بھی اللہ تعالی نے انسان کے لیے بہت سے فوائد رکھے ہیں بہت لذیذ ہوتی ہے۔ طاقت اور قوت کے لئے بہت مفید ہے جسم کی توانائی بحال کرنے میں بہت معاون ہیں۔

*مفہوم حدیث*

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس گھر میں چھوہارے ہوں اس گھر کے لوگ بھوکے نہیں۔ (صحیح مسلم)

اس حدیث کا مقصد یہ ہے کہ جس گھر میں چھوہارے ہو وہ لوگ بھوکے نہیں چھوہارے کھا کر اپنا پیٹ بھر سکتے ہیں چھوہارے کے استعمال سے وہ اپنی بھوک کی حاجت کو ختم کرسکتے ہیں اس لیے کہ چھوہارا بہت ہی عمدہ میوہ  ہے اور میوہ  ہونے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور ہے۔ جو غذائیت کھانے سے حاصل ہوتی ہے وہ اس سے بھی حاصل کی جاسکتی ہے

*چھوہارے کے طبی فوائد*

* حلق کی خشکی اور سختی سے نجات دلاتا ہے۔
* غذائیت سے بھرپور ہے۔
* فضلہ بناتا ہے۔
* یہ پھل غذا، دوا اور حلوہ بھی ہے۔
* اس کے نہار منہ کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں،
کیونکہ اس میں تریاق (زہر کا اثر ختم کرنے کی)دوا ہوتی ہے۔

*اگر معلومات اچھی لگی ہوں تو پیغام کو آگے شئیر کردیجئے۔*

Post a Comment

0 Comments