*بسم اللہ الرحمن الرحیم*
*جنت کا پھل انجیر کے حیرت انگیز فوائد*
اللہ تعالی نے قرآن مجید کے اندر انجیر کے پھل کی قسم کھائی ہے۔ اللہ تعالی کا ارشاد ہے۔
ترجمہ:
قسم ہے انجیر اور زیتون کی کی۔ (سورۃ التین آیت نمبر 1)
اللہ تعالی نے انجیر کی قسم کھا کر اس کے فوائد اور اس کی اہمیت اور بابرکت ہونے کو بیان فرمایا ہے۔ یہ پھل اللہ تعالی کو کتنا پیارا ہے جس کی قسم کھائی گئی ہے۔
حجاز و مدینہ پر انجیت کی پیداوار نہیں ہوتی کیونکہ انجیر کی پیداوار کے لیے کھجور اگانے والی زمین مناسب نہیں۔ اس لئے احادیث طیبہ میں اس کا بکثرت ذکر نہیں ملتا۔ البتہ ایک روایت ملتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس انجیر کا ایک تھال ہدیہ کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے تناول فرمایا اور آپ نے صحابہ سے فرمایا۔ کہ کھاؤ کیوں کے اگر میں کسی پھل کے بارے میں کہتا کہ وہ پھل جنت سے اتارا گیا ہے تو اسی پھل کے بارے میں کہتا ہے اسے کھاؤں او کہ بواسیر کو ختم کرتا ہے اور گھنٹیاں (جوڑوں کے درد) میں مفید ہے۔
*انجیر کے طبی فوائد*
*صبح نہار منہ کھانا بہت ہی زیادہ مفید ہے
*بلغم کو خارج کرتا ہے
*یہ آنتوں کے بند کھولتا ہے *سینے کے درد کے لیے نافع ہے *پیٹ سے ہوا کو خارج کرتا ہے *انسانی جسم میں تیزابیت کو کم کرتا ہے
*اس کو کھانے سے کمر کا درد ختم ہو جاتا ہے
*پتلے بدن کو اعتدال کے ساتھ موٹا کرتا ہے
*اس کے استعمال سے خون اور گوشت بڑھتا ہے
*پرانی قبض کو ختم کرنے کے لیے صبح نہار منہ انجیر کے پانچ دانے کھانے چاہیے
*انجیر کے ساتھ اخروٹ اور بادام ملا کر کھا لیے جائیں تو انسان خطرناک ہزاروں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
معلومات اچھی لگے تو شئیر ضرور کیجئے۔
1 Comments
Absolutely right
ReplyDelete